ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں فاریسٹ اتی کرم داروں کو گھروں کی تعمیر کا موقع نہ دئیے جانے کا الزام

اترکنڑا میں فاریسٹ اتی کرم داروں کو گھروں کی تعمیر کا موقع نہ دئیے جانے کا الزام

Thu, 11 Mar 2021 19:54:36    S.O. News Service

کاروار:12؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)ریاست  میں فاریسٹ کی اتی کرم زمین پر چند شرائط کے ساتھ گھروں کی تعمیر کرنے کےلئے ریاستی کابینہ نے منظوری دیتےہوئے حکم جاری کیا ہے۔ لیکن  افسران پر الزام لگایاجارہاہے کہ افسران اس قانون کو نافذ نہیں کر رہے  ہیں۔

سرکاری حکم نامے کے تحت ریاست میں سب سے زیادہ فاریسٹ زمین اترکنڑا ضلع میں ہے۔ یہاں فاریسٹ کی اتی کرم زمین پر کھیتی سے لےکر رہائش کے لئے گھرو ں کی تعمیر کرتے ہوئے بے شمار لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت نے اتی کرم زمینات کو حقو پترا دینے کے لئے چند شرائط عائد کی ہے۔ پچھلی تین نسلوں سے رہائش اور 75برسوں سے زائد رہائش پذیر ہونے کے متعلق دستاویز پوچھے جانے پر لوگ مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ اور یہی وجہ بھی ہے کہ ابھی تک بے شمار لوگوں کو فاریسٹ اتی کرم زمینات کا حق نہیں ملاہے۔ اپنے حق کے لئے اتی کرم دار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے ہیں اور جدوجہد کا راستہ اپنائے ہوئے ہیں۔ فاریسٹ محکمہ کی طرف سے جنگلات کے تحفظ کو لےکر بنائے گئے سخت قوانین کے ساتھ ساتھ ہی فاریسٹ زمین کو اتی کرم کرتےہوئے نسلوں سے زراعت، رہائش کرنے والے کسانوں کی زندگی کا دکھڑا بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اسی معاملے کو لےکر پچھلے کئی دہوں سےکئی طرح کی جدوجہد بھی جاری ہیں۔ لیکن انہیں ابھی تک  انصاف نہیں ملنے کا کئی کسانوں نے عرصےسے الزام عائد کرتےرہے ہیں۔

اسی دوران ریاستی حکومت نے مشکلات میں پھنسے کسانوں کو راحت دینے کےلئے کابینہ کی سطح پر اہم فیصلہ لیا۔ ریاست میں متعینہ مدت سے فاریسٹ زمین پر اتی کرم کرتےہوئے رہائش اختیار کئے کسانوں کو چند شرائط کی بنیاد پر گھروں کی تعمیر کا موقع فراہم کرتےہوئے خصوصی حکم بھی جاری کیاتھا۔ سرکاری حکم نامہ نمبر :956 گرام پنچایت اے 2016(زمرہ -1)بنگلورو بتاریخ 23مارچ 2018کو جاری کرتےہوئے متعلقہ افسران کو اختیار دیا تھا کہ وہ گھروں کی تعمیر کے لئے موقع فراہم کریں۔ افسران اس حکم پر عمل کرتے تو ضلع کے فاریسٹ اتی کرم داروں کو گھروں کی تعمیر کرنا ممکن ہوتا ۔ لیکن اترکنڑا ضلع میں متعلقہ سرکاری حکم نامہ کی کوئی قیمت ہی نہیں ہونے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔

کیا سرکاری حکم پرعمل کرنے آفسران تیار نہیں ؟ : اترکنڑا ضلع میں 14جون 2013سے پہلے فاریسٹ زمین پرتعمیر کردہ گھروں میں مقیم رہنے والوں کونائب تحصیلدار کی طرف سے دئیےجانےو الی تصدیق کی بنیاد پر وہ اپنے گھروں کو فروخت نہیں کرسکتے ۔ وہ صرف اپنے گھروں کی تعمیر اور مرمت کرنے تک کابینہ کا فیصلہ موقع فراہم کرتاہے۔ سرکار کی طرف سے یہ حکم سبھی تعلقہ جات کے افسران کو پہنچ چکا ہے۔ اس کے باوجود گھروں کی تعمیر کے لئے مقامی افسران موقع نہیں دے رہے ہیں۔ تعلقہ افسران کاکہنا ہے کہ یہ سرکاری حکم دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ کا ہے روینیو محکمہ سےمنسلک نہیں ہے۔ اسی لئے ریاستی حکومت کابینہ کے حکم کو جاری کرتے ہوئے ضلعی افسران کو ہدایت دے کہ وہ اتی کرم داروں کو گھروں کی تعمیر کے لئے موقع فراہم کریں ۔


Share: